چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو کون سا ہوگا؟2ممالک زیر غور، دبئی فائنل ہونے کا قوی امکان

چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کون سا ہوگا؟دبئی کا نام فائنل ہونے کا قوی امکان ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت انعقاد کے فیصلے کے بعد اب نیوٹرل وینیو کے حوالے سے بحث جاری ہے، زیر گردش افواہوں کے کے مطابق کولمبو اور دبئی سمیت چند مزید ممالک کا نام زیر غور تھا تاہم اب ذرائع یہ خبر دے رہے ہیں کہ ٹورنامنٹ کیلئے نیوٹرل وینیو کے طور پر دبئی کا نام قرعہ فال میں نکلتا دکھائی دے رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا دبئی پر اتفاق پایا جاتا ہے اور اس حوالے سے جلدحتمی فیصلہ ہونےکاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی اور27-2024 کے آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق

نیوٹرل وینیو کو حتمی شکل نہ دی جانے کی وجہ سے شیڈول کا اعلان بھی تاخیر کا شکار ہے تاہم ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان پیر کو متوقع ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دبئی کے علاوہ کولمبو بھی نیوٹرل وینیو کے طور پر سنجیدگی سے زیر غور آیا تاہم دبئی کے فائنل ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے