پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ چیمپیئن بننے پر وزیر اعظم کی مبارکباد
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم پاکستان نے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹ سے ہرانے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان ورلڈ چیمپیئن بن گیا
ان کا کہنا تھا کہ معذور افراد کے عالمی دن پر ٹورنامنٹ جیت کر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ہر سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے پر عزم ہے اور خصوصی افراد کے کھیل کے میدان میں سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں