علی امین گنڈا پور کی گمشدگی حقائق اور شواہد کی تفصیلات سامنے آئیں
5 اکتوبر 2024 کو احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد میں داخل ہونے والے علی امین گنڈا پور کے اچانک غائب ہونے کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
خیبر پختونخوا ہاؤس کی خصوصی تصاویر اور سی سی ٹی وی فوٹیج نے صورتحال کو واضح کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا ہاؤس کے گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں وہ کالی شلوار قمیض میں موجود تھے۔
بعد ازاں، انہوں نے اپنے لباس کو تبدیل کر کے دوسرے رنگ کے سول کپڑوں میں ملبوس ہوکر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہاؤس سے روانہ ہوئے۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اپنی مرضی سے اپنے حفاظتی اہلکاروں کے ساتھ باہر جا رہے تھے۔
ان شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے خود اپنی مرضی سے مظاہرین کو چھوڑ کر غائب ہونے کا فیصلہ کیا۔اس کے علاوہ، چند عناصر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے حقیقت میں مزید ابہام پیدا ہو رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں