برطانوی وزیراعظم کامشروط طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر  نے مشروط طورپر فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیئراسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرے گا۔

برطانوی وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے غزہ میں طیاروں کے ذریعے امداد پہنچائی ہے، غزہ میں روزانہ500امدادی ٹرک کی ضرورت ہے۔غزہ میں جنگ بندی کوششوں کی حمایت کررہے ہیں۔

کئیر اسٹارمر  نے مزید کہا کہ غزہ میں بھوک سے مرنے والے بچوں کی تصاویر کبھی نہیں بھول سکتے۔ا نہوں نے کہا کہ  فلسطین  کے حوالے سے کئے گئے فیصلے سے کابینہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے