’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے بعد بھارت کا نیا فیک انکاؤنٹر منصوبہ ’آپریشن مہادیو‘ بے نقاب
بھارت نے آپریشن سندورکی ناکامی چھپانے کیلئے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ جعلی مقابلے شروع کر دئیے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن مہادیو کے نام پر غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے گئے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم بھارتی منصوبہ ’آپریشن مہادیو‘ بے نقاب ہوگیا۔بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع کردئیےہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ’آپریشن مہادیو‘ کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریک آزادی کو کچلنا ہے بلکہ اندرون ملک گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بحال کرنا ہے، بھارت یہ کوشش کررہا ہے کہ اسے ایک کامیاب فوجی مہم کے طور پر پیش کیا جائے تاکہ ’آپریشن سندور‘ کی خفت مٹائی جا سکے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوری بعد بھی بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، اس سے پہلے بھی 24 اپریل کو آزاد جموں کشمیر کے 2 شہریوں محمد فاروق اور محمد دین کو غلطی سے سرحد کراس کر جانے پر بھارتی فوج نے بہیمانہ طریقے سے فیک انکاؤنٹر میں شہید کردیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نقاب ہونے والے بھارتی منصوبے کے تحت مختلف جیلوں میں قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے آنے والے سرحد پار دہشتگرد قرار دیا جائے گا،۔
29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنسز میں پہلے ہی ایسے 723 پاکستانی افراد کی تفصیلات بتاچکے ہیں جو مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر بند ہیں۔
اس کے علاوہ 56 ایسے پاکستانی بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبراً اپنی حراست میں رکھے ہوئے ہیں، ان 56 افراد کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی 29 اور 30 اپریل کی پریس کانفرنس میں بتاچکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حسب روایت فیک انکاؤنٹرزکے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی سے ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے افراد کو زندہ دہشتگرد ظاہر کر کے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جاسکتے ہیں، بھارتی حراست میں رکھے گئے ان افراد کو کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور جارحیت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بدنام زمانہ ہے اور آپریشن مہادیو بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا تسلسل ہے۔ پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی ناکامی میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت مکمل طور بوکھلا چکا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک نیا مذموم فوجی منصوبہ ’آپریشن مہادیو‘ شروع کر دیا ہے۔اس آپریشن کے تحت بھارتی فورسز غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے معصوم پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں (فیک انکاؤنٹرز) میں استعمال کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ’آپریشن مہادیو‘ کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دبانا ہے بلکہ اندرون ملک بھارتی حکومت کی سیاسی ساکھ کو بحال کرنا بھی ہے۔بھارت اس مہم کو ایک کامیاب فوجی کارنامہ بنا کر ’آپریشن سندور‘ کی خفت مٹانا چاہتا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوری بعد بھی بھارتی فوج نے فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔اس سے پہلے 24 اپریل کو آزاد جموں کشمیر کے دو شہری، محمد فاروق اور محمد دین، جو غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے، بھارتی فوج نے بہیمانہ طریقے سے جعلی انکاؤنٹر میں شہید کر دیا تھا۔
منصوبے کے تحت مختلف بھارتی جیلوں میں قید افراد کو قتل کر کے انہیں پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے دہشتگرد ظاہر کیا جائے گا۔29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنسز میں 723 ایسے پاکستانیوں کی تفصیلات فراہم کی تھیں جو بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر قید ہیں۔اس کے علاوہ 56 ایسے پاکستانی بھی ہیں جنہیں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبراً اور غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق حسبِ روایت جعلی انکاؤنٹرز کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشوں اور پلانٹڈ ہتھیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کی جاتی ہیں۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان قیدیوں کو زندہ دہشت گرد ظاہر کر کے ان سے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور جھوٹے اعترافات بھی کروائے جا سکتے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو بھارت کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف جارحیت اور پروپیگنڈا کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بدنام ہے اور ’آپریشن مہادیو‘ اسی سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ اور ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسی بوکھلاہٹ میں یہ نیا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں