جے یو آئی، اے این پی، پی پی اور ن لیگ کا کے پی حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)، مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا حکومت کی آل پارٹیزکانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار کا کہنا تھاکہ آل پارٹیز کانفرنس پی ٹی آئی نے نہیں حکومت کی جانب سے بلائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کےپی حکومت نے تمام فیصلہ کرلیے ہیں، اب آل پارٹیز کانفرنس کی ضرورت نہیں، ہم حکومت کی جانب سے بلائی گئی ای پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔
جمعیت علمائے اسلام نے بھی اے پی سی میں شرکت سے انکار کردیا اور ترجمان نے کہاکہ جے یوآئی تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی۔
اس کے علاوہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے بھی آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔ پی پی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت غیر سنجیدہ ہے، آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے، پیپلزپارٹی کل ہونے والی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں