"کنڈیشنز بالرز کے لیے کافی مشکل تھیں” برائڈن کارس

انگلینڈ کے فاسٹ بالر برائڈن کارس نے کہا کہ ملتان میں موسم کافی گرم تھا اور کنڈیشنز بالرز کے لیے بہت مشکل تھیں، مگر ہر سیشن میں کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی۔

انہوں نے بدقسمتی سے اولی پوپ کا کیچ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی گیم کو انجوائے کر رہے ہیں، اور کبھی کبھار چیزیں وقت پر نہیں ہوتیں۔کارس نے امید ظاہر کی کہ جیسے جیسے گیم آگے بڑھے گی، بہتر کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی سپورٹ کی۔

انگلینڈ کی بالنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بالرز نے فیلڈنگ میں تبدیلی کی اور شارٹ بالز کے ذریعے پاکستانی بلے بازوں پر اٹیک کیا، جس سے کچھ ہاف چانسز بھی پیدا ہوئے۔کارس نے امید ظاہر کی کہ میچ میں بال ریورس سوئنگ بھی ہو گی، جو کہ ان کی بالنگ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے