خدا کی مدد سے ایران پر فتح حاصل کریں گے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو

اسرائیل کے آٹھ فوجی لبنان میں لڑائی کے دوران مارے گئے ، لبنان میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے دوران یہ اسرائیل کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے اسرائیلی وزیر اعظم نے مارے گئے فوجیوں کیلیے تعزیتی پیغام جاری کیا ، نیتن یاہو نے کہا کہ ہم ایرانی حمایت یافتہ گروپس کے خلاف جنگ کے عروج پر ہیں ، ایران ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے

لیکن ایسا کبھی نہیں ہو گا ، ہم متحدہ اور خدا کی مدد سے فتح حاصل کریں گے۔اسرائیل نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ جنوبی لبنان میں اس کے آٹھ فوجی لڑائی کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں کیونکہ اس کی فوجیں حزب اللہ مسلح گروپ کے خلاف ایک مہم کے دوران اپنے شمالی ہمسائے میں داخل ہوئیں۔

لبنان کے اندر اسرائیل کے فوجی آپریشن کے دوران حریف حزب اللہ کی مذاحمت جاری ہے ، ایران کے اسرائیل کے مزائل حملے کے بعد اسرائیلی فوج کا بیان سامنے آیا کہ اس فوجی اور بکتر بند یونٹس لبنان میں جاری زمینی آپریشنز میں شامل ہیں، ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں ، اسرائیل اور امریکا نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے