یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے عوام کی سہولت کیلئے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 10 سے لیکر 190 روپے تک کم کر دی ہے۔
ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق 170 سے زائد اشیاء کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا،چائے،مصالحہ جات اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 800 سے زائد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔
کارپوریشن ہمیشہ کی طرح اپنے صارفین کے لئے معیاری اشیاء خورونوش عام مارکیٹ کی نسبت ارزاں نرخوں پر مہیا کرنے کے لیے کارفرما ہے۔
تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداری کے لئے کسی قسم کی کوئی شرط لاگو نہیں ملک بھر کے تمام شہری یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے