آئی سی سی وفد کا دورہ نیشنل سٹیڈیم کراچی ،تزئین اور آرائش اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

آئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا، وفد نے اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں سمیت کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں، براڈکاسٹنگ اورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ پی سی بی حکام نے وفد کو بریفنگ دی۔

پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی ہوگی یا نہیں دارومدار آئی سی سی کے پانچ رکنی وفد کی رپورٹ پر ہے، چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی ٹیموں اور براڈ کاسٹر کو کس قسم کی سہولتیں فراہم کرے گا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کرنے والی آئی سی سی کی پانچ رکنی ٹیم نے ان تمام امور کا جائزہ لیا۔

وفد نے خاص کر زیر تعمیر نسیم الغنی اور اقبال قاسم انکلوژر کا معائنہ کیا اور پی سی بی حکام سے کئی سوالات بھی کئے، وفد میں جی ایم آئی سی سی وسیم خان، سینئر مینجرایونٹس سارہ ایڈگر، سکیورٹی مینجرڈیوڈ مکر براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منجھ اور ایونٹ مینجر عون زیدی بھی شامل تھے۔
پی سی بی کی جانب سے سینئر منیجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے بریفنگ دی، وفد قضافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا, آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال فروری میں شیڈول ہے، آئی سی سی کا وفد 21 ستمبر کو واپس دوبئی چلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے