وزیراعظم کی فضل الرحمن سے ملاقات، مولانا کا ججز کی مدت ملازمت بڑھانے میں تعاون سےانکار
وزیراعظم شہباز شریف نے رات گئے قانونی ٹیم کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق رات گئے وزیراعظم اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کیا، جس پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا ہمارے پاس آئینی مسودہ آ جائے تو ہی سوچ بیچار کر سکتے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا ججز کی مدت ملازمت یا تعدادذر بڑھانے پر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے جبکہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کو آئینی عدالتوں کے قیام اور ترامیم پر ساتھ دینےکا کہا
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں