شکیب الحسن کے بعد بنگلا دیش کے ایک اور سابق کپتان کے خلاف مقدمہ درج

بنگلادیش ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کے بعد مشرفی مرتضیٰ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شیخ مصطفیٰ المضاہد الرحمان نے ناریل صدر پولیس اسٹیشن میں طالب علموں پر حملے کے الزام کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں مشرفی مرتضیٰ سمیت ان کے والد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کا بتانا ہےکہ طالب علموں پر حملے کے الزام میں 90 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جس میں کرکٹر بھی شامل ہیں۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق مقدمے میں نامزد 90 افراد پر حالیہ تحریک کے دوران طالب علموں پر حملوں کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے