راولپنڈی ٹیسٹ : پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو185رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستا ن کا بنگلا دیش کے خلاف دوسراٹیسٹ بچانا بھی مشکل ہو گیا ، شاہینو ں نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے185 رنز کا ہدف دے دیا۔پوری ٹیم میں محمد رضوان اور سلمان آغا مزاحمت کرتے نظر آ ئے۔
میچ کاآغاز پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز کی برتری سے کیا۔ صائم ایوب 20، شان مسعود 28 اور بابر اعظم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئےجبکہ سعود شکیل 2 ،عبداللہ شفیق 3اورخرم شہزاد صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
بنگلہ دیش کے ناہید رانا نے 3، حسن محمود نے 2 جبکہ تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
گزشتہ روز بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئی تھی جبکہ پاکستان کو 122 رنز کی برتری حاصل تھی۔
یاد رہے کہ کھیل کے تیسرے دن پاکستان کی دو وکٹیں چوتھے اوور میں گرگئی تھیں، عبد اللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں