علی ظفر کی کرائم سیریز سے اداکاری میں واپسی، حمائمہ ملک بھی کاسٹ میں شامل

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر جلد ایک بڑے بجٹ کی نئی کرائم سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ سیریز میں ان کے ساتھ حمائمہ ملک، فیروز خان اور سونیا حسین بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔علی ظفر نے اپنی گلوکاری، اداکاری اور منفرد انداز کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ وہ بالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، جبکہ پاکستانی سینما میں ان کی فلموں کو بھی خاصی پذیرائی ملی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس بڑے بجٹ کی کرائم سیریز کی ہدایت کاری انس علی کریں گے۔ منصوبے میں علی ظفر کے ساتھ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دیگر معروف فنکار بھی شامل ہیں، جس کے باعث سیریز کے حوالے سے شائقین کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔اداکارہ حمائمہ ملک بھی کچھ عرصے کے وقفے کے بعد اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔ ان کی شمولیت کو بھی اس منصوبے کا اہم پہلو قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ فیروز خان اور سونیا حسین کی موجودگی سے سیریز میں مختلف کرداروں کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔علی ظفر کے مداح طویل عرصے سے انہیں پاکستانی ڈراموں اور سیریز میں اداکاری کرتے دیکھنے کے خواہش مند تھے۔ اس سے قبل وہ سجل علی اور بلال عباس خان کے ڈرامے ’لہو‘ کا حصہ بننے پر آمادہ ہوئے تھے، تاہم بعد میں وہ اس منصوبے سے الگ ہوگئے تھے۔اب نئی کرائم سیریز علی ظفر کی پاکستانی سیریز میں اداکاری کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔ تاہم سیریز کی ریلیز کی تاریخ اور کہانی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے