پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرتے ہوئے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے اوقات کار کا اطلاق 16 اکتوبر 2026 سے ہوگا، جو 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) ایجوکیشن کو نئے شیڈول پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے سرکاری سکول پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے اور دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر چھٹی ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ڈبل شفٹ والے سکولوں کے لیے بھی نئے اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں۔ صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر ایک بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گی، جبکہ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ختم ہوگی۔اسی طرح دوسری شفٹ کے سکول پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے اور شام 4 بج کر 30 منٹ پر چھٹی ہوگی۔ جمعہ کے روز دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے شروع ہو کر شام 4 بج کر 30 منٹ پر ختم ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق طالبات کے سکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ تک فرق کیا جا سکتا ہے۔ متعلقہ چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کو ضرورت کے مطابق اوقات کار میں ردوبدل کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ نئے شیڈول پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں مقررہ اوقات کے مطابق جاری رہ سکیں

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے