رونالڈو کا سعودی عرب سے اظہارِ محبت، ویڈیو وائرل

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی عرب سے محبت کے اظہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے اپنے کیریئر کا 981واں گول اسکور کرتے ہوئے سعودی کلب النصر کو اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں ازبکستان کی ٹیم نیفتچی فرغانہ کے خلاف 1-3 سے کامیابی دلائی۔41 سالہ اسٹار فٹبالر نے میچ سے قبل اپنی شرٹ پر موجود سعودی عرب کی قومی علامت کو بوسہ دیا۔ اس علامت میں کھجور کا درخت اور دو تلواریں شامل ہیں۔ رونالڈو کے اس انداز کو سعودی عرب سے ان کی وابستگی اور محبت کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔النصر نے بھی اپنے عربی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رونالڈو کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ پیغام جاری کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے