ایران اور حوثی بحری ناکہ بندیاں فوری ختم کریں، جرمن چانسلر
جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دنیا نیوز کے مطابق گفتگو کے دوران حوثیوں کے حملوں، جن میں ریاض ایئرپورٹ پر حملے کا معاملہ بھی شامل تھا، پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیاں بند کرے اور سنجیدہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔فریڈرک مرز نے زور دیا کہ ایران اور حوثیوں کی جانب سے بحری ناکہ بندیاں فوری طور پر ختم ہونی چاہئیں۔جرمن چانسلر اور سعودی ولی عہد کے درمیان گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے جرمنی میں توانائی کی قیمتوں پر پڑنے والے اثرات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں