واٹس ایپ اسٹیٹس ویڈیوز ڈبل اسپیڈ پر دیکھنے کا نیا فیچر متعارف
واٹس ایپ نے اسٹیٹس ویڈیوز دیکھنے والے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے، جس کے ذریعے ویڈیوز کو 2 ایکس رفتار سے چلایا جاسکے گا۔اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی سیٹنگ کو آن یا آف کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صارف کو صرف اسٹیٹس ویڈیو چلاتے ہوئے اسکرین کے دائیں جانب انگلی رکھنا ہوگی، جس کے بعد ویڈیو 2 ایکس رفتار سے چلنے لگے گی۔ انگلی ہٹاتے ہی ویڈیو دوبارہ معمول کی رفتار پر آ جائے گی۔رپورٹس کے مطابق یہ نیا فیچر فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے تمام صارفین کے لیے کب تک جاری کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں