مصر اور ترکیہ کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

مصر اور ترکیہ نے دفاعی صنعت کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کر دیے۔یہ معاہدہ 2 ستمبر 2026 کو بوسنیا و ہرزیگوینا کے دارالحکومت سرائیوو میں جاری ڈیفنس انڈسٹری ایکسپو اینڈ سمٹ 2026 کے موقع پر طے پایا۔ مصر کی جانب سے وزارتِ جنگی پیداوار سے وابستہ دو اداروں جبکہ ترکیہ کی جانب سے مکینیکل اینڈ کیمیکل انڈسٹری کارپوریشن نے یادداشت پر دستخط کیے۔مفاہمتی یادداشت کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی دفاعی کمپنیوں کے درمیان صنعتی شراکت داری، تکنیکی تجربات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے امکانات کو فروغ دینا ہے۔مصری وزارت کے مطابق مصر اور ترکیہ اپنی دستیاب پیداواری صلاحیتوں اور تکنیکی مہارتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دفاعی صنعت میں مشترکہ تعاون کے نئے راستے تلاش کریں گے۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں سے وابستہ اداروں کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے امکانات پیدا ہوں گے۔یہ پیش رفت مصر اور ترکیہ کے درمیان تیزی سے فروغ پاتے دفاعی اور عسکری تعلقات کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ دونوں ممالک دفاعی پیداوار کے شعبے میں اپنے تجربات، تکنیکی مہارت اور صنعتی صلاحیتوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے