حمزہ شہباز کی واپڈا کو عوامی شکایات فوری حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور واپڈا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ حمزہ شہباز نے واپڈا انتظامیہ کو شہریوں کی سہولت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں نئے بجلی کنکشنز کی فراہمی کا عمل آسان بنانے کے لیے واضح ٹائم فریم مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ ٹرانسفارمرز اور بجلی کی دیگر تنصیبات سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔عوام کی داد رسی کے لیے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں میں واپڈا کے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے