مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے ملزمان گرفتار

مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے ملزمان گرفتار
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔ملزمان احمد حسن اور مرتضیٰ خان کو مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مزنگ کے شہری کی درخواست پر درج کیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان جعلی ویڈیوز اور تصاویرکے ذریعے لوگوں میں اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے