ارشد ندیم جیولین تھرو فائنل میں پہنچ گئے، گلاسگو میں کل ہوگا فیصلہ کن مقابلہ

ویب ڈیسک: پاکستان کے اسٹار جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ٹاپ 12 ایتھلیٹس میں جگہ بنانے کے بعد وہ کل ہونے والے فائنل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 78.63 میٹر کی پھینکی، دوسری کوشش ضائع ہوئی، جبکہ تیسری تھرو 75.65 میٹر رہی، جس کی بدولت وہ باآسانی فائنل میں پہنچ گئے۔

پاکستان کے ایک اور ایتھلیٹ محمد یاسر کی پہلی تھرو ضائع ہوئی، جبکہ دوسری اور تیسری کوشش میں انہوں نے بالترتیب 71.42 اور 74.36 میٹر کی تھرو کی۔

دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا پہلی تھرو میں ارشد ندیم سے پیچھے رہے، تاہم دوسری کوشش میں 79.61 میٹر کی تھرو پھینک کر اپنی پوزیشن بہتر بنالی۔

ادھر میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر پر کوالیفائنگ راؤنڈ دیکھنے کے لیے اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ گاؤں میں جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا، جہاں لوگوں نے ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے