ایرانی وفد کا مزید قیام کا ارادہ نہیں، عباس عراقچی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد آج ہی روانہ ہونگے

اسلام آباد: ا یرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی  وزیراعظم شہباز شریف   سے ملاقات کے بعد آج روانہ ہوجائیں گے۔

سفارتی ذرائع  کے مطابق ایرانی وفد کا فی الحال قیام کا ارادہ نہیں، ایرانی وزیرخارجہ وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد آج روانہ ہوجائیں گے۔

سفارتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ عمان اور روس کے دورہ پرجائیں گے۔

دوسری جانب ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کےسربراہ ابراہیم عزیزی   نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی پاکستان کےدورےمیں صرف دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کریں گے،عراقچی کےدورہ پاکستان کےدوران جوہری معاملےپرکوئی بات چیت نہیں ہوگی،جوہری معاملہ ایران کی ریڈلائن میں سےایک ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچا تھا، بعدازاں  وائٹ ہاؤس ترجمان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں امن مذاکرات میں امریکی وفد کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آج  مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے