کراچی میں رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ
کراچی میں رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ایم پاکس کی تصدیق ہوئی اور مریض کو سندھ انفیکشیز ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پاکس کے متاثرہ شخص کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، متاثرہ مریض کو دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متاثرہ شخص بیرون ملک سے سفر کرکے آیا تھا۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال مختلف اسپتالوں میں ایم پاکس کےمتعدد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں