مشرقی وسطیٰ میں جنگ: عراقی فضائی حدود 9 رمضان سے بند، پاکستانی زائرین پریشان

کربلا: مشرقی وسطیٰ میں جنگ کے باعث عراقی فضائی حدود 9 رمضان سے بند ہے جس کے سبب پاکستانی زائرین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

 

عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

 

زائرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پیسے ختم ہوگئے ہیں اور اکثر بزرگ بیمار ہیں جن کی ادوایات کے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں۔

 

زائرین نے وزیر اعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے وطن واپسی کیلئے اقدامات کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے