کیا عید کے دن عید مبارک کہنا ٹھیک ہے؟
سوال: لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں، اس طرح کہنا کیسا ہے ؟
جواب: عیدین کے دن ’’تقبّل اللہ منّا ومنکَ ‘‘(اللہ تعالیٰ ہماری اور تمہاری طرف سے قبول فرمائے) کہنا، آنحضرت ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے ثابت ہے۔
عام لوگ اس کی جگہ’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں، یہ بھی درست ہے۔ (ملاحظہ کیجیے: فتاویٰ دارالعلوم زکریا۲؍۶۸۵)
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں