سعودیہ اور قطر میں دھماکوں کی منصوبہ بندی کرنیوالے موساد ایجنٹس کو گرفتارکرلیا گیا: امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکا کے قدامت پسند تجزیہ کار اور نامور ایکٹیوسٹ ٹکر کارلسن نے موساد کے ایجنٹس کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے کہا کہ گزشتہ رات قطر اور سعودی عرب میں حکام نے مبینہ طور پر اسرائیلی ایجنسی موساد کے ایجنٹس کو گرفتار کیا۔

ٹکر کارلسن کے مطابق یہ مبینہ ایجنٹس دونوں ممالک میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نہ صرف ایران بلکہ قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، عمان اور کویت کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

ٹکر کارلسن کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے اس مقصد میں کسی حد تک کامیاب بھی ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے