کارساز واقعہ: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کرلی
کارساز واقعے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کرلی۔قائمہ کمیٹی کے چیئر مین عامر چشتی نے کہا کہ ملزمہ کے ٹیسٹ اور صحت پر کراچی کے جناح ہسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے، ملزمہ کےٹیسٹ اور دیگر کارروائی پر عوام میں شکوک پائے جارہےتھے۔سینیٹر عامر چشتی نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ کوئی فاؤل پلے نہ ہو۔
گزشتہ روز جناح ہسپتال کے ماہر نفسیات نے بتایا کہ کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں نامزد خاتون کو ماہر نفسیات کی رائے کے بعدہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
جناح ہسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال نے کہا تھا کہ 19 اگست کو ملزمہ کو جناح اسپتال لایا گیا تھا، مریضہ کو جب اسپتال لایا گیا تو حالت ٹھیک نہیں تھی۔ ملزمہ کے اہلخانہ نے بتایا وہ ذہنی مریض ہے تاہم اہلخانہ مریضہ کے حوالے سے کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکے، مریضہ کی فی الحال نفسیاتی رہنمائی کی ضرورت نہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں