ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے سے 4لاکھ 81 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے اضافے سے 4لاکھ 13ہزار 118 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے 4595 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں