جنوبی وزیرستان اپر، آئی ای ڈی دھماکے میں امن کمیٹی کے سربراہ معمولی زخمی
جنوبی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے سے امن کمیٹی کے سربراہ زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او ارشد خان کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی کےعلاقے برواند میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کےسربراہ قادم خان معمولی زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکے میں قادم خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، انہیں فوری طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں