ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی گالیاں دیتی ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی توگالیاں دیتی ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں وزیراعظم نے تین سے چاربار مذاکرات کی پیشکش کی مگر پی ٹی آئی مذاکرات سے انکاری ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار سب سے زیادہ عارضی چیز ہے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی تو ہمیں گالیاں دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ادارے نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کیا، اپنے ادارے سے احتساب کی ابتدا کا کریڈٹ موجودہ فوجی قیادت کو جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے