آج بلوچستان میں ٹرین سروس مکمل طور پر معطل رہے گی

کیورٹی خدشات کی بنا پر آج بلوچستان میں ٹرین سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس، کراچی کے لیے بولان میل اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس معطل کردی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ چمن ٹرین بھی آج نہیں چلے گی اور معطل رہے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے