خدارا سارے اختیارات لے لیں، 130 شہروں میں ظہران ممدانی دے دیں، فاروق ستار

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہےکہ خدارا سارے اختیارات لے لیں، 130 شہروں میں ظہران ممدانی دے دیں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کبھی کہتے ہیں ہم نے اختیارات منتقل کر دیے، ہم اپنی جمہوریت کو مضبوط نہیں کرسکتے، بلدیاتی نظام کو لاگو کریں۔

فاروق ستار نے وزیراعظم، وزیرقانون اور فیلڈ مارشل سے مطالبہ کیا کہ خدارا سارے اختیارات لے لیں، 130 شہروں میں ظہران ممدانی دے دیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی آئینی ترمیم کے پیچھے وقت اور حالات کے تقاضے ہوتے ہیں، عوام کی فلاح پر کبھی توجہ نہیں رہی، آمرانہ ادوار میں بلدیاتی نظام آتا تھا،جہاں سیاسی جماعتیں بھی اپنا حصہ لینے کے لیے آگے آتی رہی ہیں، دوتہائی حکومت کے پاس ہے تو 27 ویں ترمیم کی منظوری کےبعد بھی ذمہ داری آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دفاعی، خارجی شعبوں میں صلاحیت کا مظاہرہ کیا، اب پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے، دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے