میڈیکل پینل شاداب کی فٹنس سے مطمئن، کرکٹر کی ٹی ٹوئنٹی میں واپسی کا امکان

قومی کرکٹر شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں واپسی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور مائیک ہیسن شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلان سے قبل کم بیک کروانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شاداب خان کی فٹنس سے میڈیکل پینل اور فیزیو مطمئن ہیں، وہ تیزی سے ریکور کررہے ہیں جب کہ مکمل بولنگ اسپیل بھی کروا رہے ہیں۔

شاداب خان نے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ بھی کی تھی۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے