امریکی ٹیرف کے اثرات، بھارتی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

بھارتی روپیہ پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں نئی کم ترین سطح پر بند ہوا، انٹربینک مارکیٹ میں ایک پیسہ کمی کے ساتھ 88 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کیا، یہ گراوٹ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی محصولات کے خدشات اور درآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سامنے آئی۔

 بھارتی روپیہ کے لیے دن کا آغاز 88.18 پر ہوا اور دورانِ کاروبار 88.33 تک گر گیا، جو جمعہ کے روز کی ریکارڈ سطح تھی۔ تاہم، مقامی حصص بازار میں بہتری نے کچھ سہارا فراہم کیا اور روپے کو معمولی ریکوری کرنے میں مدد ملی۔

شیئر مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، سینسیکس 554.84 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 80,364.49 پر بند ہوا جبکہ نفٹی 198.20 پوائنٹس بڑھ کر 24,625.05 تک پہنچ گیا۔

کرنسی اینڈ کموڈیٹیز کے ماہرین کے مطابق، روپیہ اپنی کم ترین سطح سے مقامی مارکیٹ کی مضبوطی کے باعث کچھ بہتر ہوا، تاہم امریکی محصولات، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات کی وجہ سے دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے