پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کیخلاف اقدامات، صدر نے ترمیمی بل کی منظوری دیدی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئے قانون کے تحت سمگلنگ اور غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی مزید مؤثر اور سخت بنائی گئی ہے۔
ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور کسٹمز حکام کو ضبطگی کے اختیارات مل گئے ہیں۔ قانون کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں۔
یہ قانون پٹرولیم شعبے کی ریگولیشن کو جدید بنانے اور شفافیت بڑھانے میں مدد گار ہوگا، قانون سے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سرکاری اقدامات مزید مؤثر ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں