کراچی:بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا دہشتگردی نیٹ ورک بے نقاب
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان اور ڈی آئی جی نے کراچی میں پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ پاکستان کے تفتیشی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس حوالے سےپولیس حکام کے مطابق 18 مئی 2025 کو بدین کے شہر ماتلی میں ایک شہری کو قتل کیا گیا تھا، جو علاقے میں فلاحی کاموں کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر 3 ملزمان کی نشاندہی ہوئی، جن میں سے 2 کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اس قتل کی منصوبہ بندی بھارتی ایجنٹ سنجے سنجیو کمار عرف “فوجی” نے کی۔ سنجے ایک خلیجی ریاست میں مقیم ہے اور اس نے شیخوپورہ کے رہائشی سلمان کو ہائر کیا تھا۔
ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے بتایا کہ ’را‘ نے اس واردات کے لیے خطیر رقم فراہم کی اور سنجے نے قتل کی کارروائی کو بیرون ملک سے براہِ راست ہینڈل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے پر بھارتی میڈیا نے کھلے عام جشن بھی منایا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں