تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا، پانی کی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گئی

تربیلا ڈیم اپنی بھرائی کی مکمل سطح پر پہنچ گیا ہے، اس وقت ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 550 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جو اس کا فل لیول ہے۔اعداد و شمار کے مطابق تربیلا جھیل میں اس وقت 57 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ قابلِ استعمال پانی موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈیم کا مکمل بھرنا ملک کے زرعی شعبے اور کم لاگت، ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔تربیلا ڈیم گزشتہ 50 برسوں سے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

اس سے نہ صرف زرعی ضروریات کے لیے آبپاشی کا پانی فراہم کیا جاتا ہے بلکہ سیلابوں سے بچاؤ اور کم لاگت پن بجلی کی پیداوار میں بھی یہ ڈیم بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے