سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری دن
سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نامزد بینک سٹیٹ بینک کی ہدایات کے تحت دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ آن لائن پورٹل رات بارہ بجے بند کر دیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ 8 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ درخواست گزار بینک سے تصویر اور بار کوڈ والی کمپیوٹرائزڈ رسید لازمی حاصل کریں تاکہ ریکارڈ میں کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔
مزید کہا گیا ہے کہ عازمین حج موبائل ایپ ’پاک حج 2026‘ کے ذریعے اپنے کوائف ملاحظہ کر سکیں گے اور اسی پلیٹ فارم کے ذریعے وزارت مذہبی امور سے ہر وقت رہنمائی بھی حاصل کر سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں