خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی عائد
خیبرپختونخوا میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے کے 13 اضلاع میں ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے جن میں پشاور، نوشہرہ، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرم، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک شامل ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے جس کا اطلاق ایک ہفتے کیلئے ہوگا۔
اس کے علاوہ وال چاکنگ، اشتعال انگیز تقاریر اور قابل اعتراض مواد کی تشہیر، لاؤڈ اسپیکر اور گاڑیوں کے کالے شیشے کے استعمال پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق اسلحےکی نمائش، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر بھی پابندی ہوگی جب کہ چہلم کے جلوسوں کی گزرگاہوں کے قریب گھروں کی چھتوں پر لوگوں کی موجودگی بھی ممنوع ہوگی۔اس موقع پر افغان شہریوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں