موجودہ عہد میں جوان افراد میں ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیلنے کی اہم وجہ دریافت
ویسے تو کہا جاتا ہے کہ بہت زیادہ میٹھا کھانا ذیابیطس جیسے مرض کا خطرہ بڑھاتا ہے مگر آلو کے چپس کھانے کا شوق بھی اس جان لیوا دائمی بیماری کا شکار بنا سکتا ہے۔یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔
ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فرنچ فرائیز کھانے کا شوق ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار بنا سکتا ہے البتہ آلوؤں کو بھون کر، ابال کر یا پیس کر کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔عالمی سطح پر آلو چاول اور گندم کے بعد کھائی جانے والی تیسری بڑی غذائی فصل ہے۔
ذیابیطس ایسا دائمی اور سنگین مرض ہے جس کا سامنا ہر 10 میں سے ایک فرد کو ہوتا ہے اور دنیا بھر اس کے کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
زیادہ تر افراد کو ذیابیطس ٹائپ 2 کا سامنا ہوتا ہے جو اس مرض کی سب سے عام قسم ہے اور 90 سے 95 فیصد کیسز میں اس کی تشخیص ہوتی ہے، اس سے ہٹ کر ذیابیطس ٹائپ 1 اور حاملہ خواتین میں ذیابیطس اس مرض کی دیگر اہم اقسام ہیں۔درحقیقت موجودہ عہد میں جوان افراد میں اس مرض کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں