گلگت اور کشمیر میں متوقع بارشیں ، این ڈی ایم اے کا سیلاب الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےگلگت بلتستان اور  آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، سکردو، ہنزہ اور شگر کےعلاقوں میں28  تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے جب کہ اس دوران مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پید ا ہونے کاخدشہ ہے،  پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے جب کہ  چترال، بونی اور ریشن کے علاقوں میں بارش اورگلیشئرزپگھلنے سے دریائےچترال کا بہاؤ بڑھ سکتاہے۔

این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ بارشوں کے پیش نظر مظفرآباد اور باغ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقداما ت کریں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے