ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہو گا

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

قبل ازیں کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایشیا کپ پر تمام معاملات حل ہو گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کا شیڈول اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آسکتا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے لیے وقت مانگا تھا۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایشیا کپ میں کل 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، ایشیا کپ کی مجوزہ ونڈو 10 سے 28 ستمبر کے درمیان رکھی گئی ہے اور ایشیا کپ کے شیڈول کے حوالے سے ابتدائی اعلان آج متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے