پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف کارروائی روک دی گئی

 پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں روک دی گئیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن اراکین میں مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک سپیکرملک احمد خان نے اسمبلی سیکرٹریٹ اور حکومتی ارکان کو ہدایات کی ہے کہ اپوزیشن کے خلاف مزید کارروائی نہ کی جائے۔ 

ذرائع کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کے 10 معطل ارکان سےتوڑپھوڑ کےالزام میں جرمانہ وصولی کی کارروائی اور تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔اس سے قبل اپوزیشن کے معطل ارکان پرسپیکر نے توڑ پھوڑ کے الزام میں 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کے مزید 9 چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کی عدم اعتماد کی تحاریک بھی روک دی گئی ہیں تاہم اپوزیشن کے 4 چیئرمین کو عہدوں سے پہلے ہٹایا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے