اور اب ۔۔جونیئر ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت پر سوالیہ نشان
ایشیا کپ کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھی بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جونیئر ہاکی ورلڈ کپ نومبر دسمبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے لیے اجازت نہ ملنے سے متعلق پی ایچ ایف کو آگاہ کیا جا چکا ہے، پی ایچ ایف کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے حوالے سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اب اس متعلق باضابطہ اعلان کرے گی، پی ایچ ایف کو بتا دیا گیا ہے کہ رواں برس کوئی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں