لارڈز ٹیسٹ: بیٹر کے خلاف جارحانہ رویہ اپنانے پر محمد سراج پر جرمانہ عائد
ٹیسٹ میں قانون کی خلاف ورزی پر بھارتی کرکٹر محمد سراج پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ گزشتہ روز بین ڈکٹ کی وکٹ پر جشن کے دوران بیٹر کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا تھا۔
محمد سراج نے لارڈ ٹیسٹ کے چوتھے روز آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے بعد بھارتی کرکٹر پر بطور سزا جرمانہ عائد کیا گیا۔آئی سی سی کوڈ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی پر محمد سراج پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔
محمد سراج نے گزشتہ روز بین ڈکٹ کی وکٹ پر جشن کے دوران بیٹر کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا تھا جس کے بعد ان پر جرمانے کے ساتھ ساتھ ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں