جیولین تھرور ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا اگلے ماہ پھر آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان کے  اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور  ارشد ندیم  اور  بھارت کے نیرج  چوپڑا  ایک سال  بعد  اگلے ماہ  پھر آمنے سامنے آئیں گے۔

دونوں کھلاڑی پولینڈ میں ہونےوالی ڈائمنڈ لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔ پیرس اولمپکس کے بعد دونوں کے درمیان 16 اگست 2025 کو  پہلا مقابلہ ہوگا۔

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم  نے اولمپک گولڈ میڈل جیتا  تھا۔ارشد ندیم پولینڈ میں ڈائمنڈ لیگ کے بعد اگست کے آخر میں سوئٹزرلینڈ میں بھی ڈائمنڈ لیگ کھیلیں گے۔زیورخ  میں 27 اگست کو  ہونے والے مقابلے میں نیرج  اور  ارشد کے درمیان معرکہ آرائی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے