بلوچستان میں دہشتگردی, بھارتی پراکسیز ملوث ہیں: پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی پراکسیز ملوث ہیں ، بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہوتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہوتی ہے، بھارتی  پراکسیز  ان واقعات میں ملوث ہیں، پاکستان یہ معاملہ دنیا میں ہر فورم پر اٹھا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متعلق پاکستان کا مؤقف واضح ہے ، اس بارے میں بلاول بھٹو زرداری نے کوئی متضاد بیان نہیں دیا۔چین پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے جبکہ تائیوان کے معاملہ پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان برکس ممالک کی تنظیم میں شمولیت کا خواہاں ہے، برکس کے بارے میں جو چیزیں سامنے آرہی ہیں ہم کمنٹ نہیں کر سکتے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے