فرانسیسی خاتون اول نے پھر صدر میکرون کا ہاتھ نہ تھاما،خلش کی خبریں زور پکڑ گئیں
فرانس کی خاتون اول نے دورہ برطانیہ کے آغاز پر شوہر صدر ایمانول میکرون کا ہاتھ نہ تھام کر جوڑے کے درمیان خلش کی خبروں کو ایک بار پھر تقویت دے دی۔
فرانسیسی صدر اہلیہ کے ہمراہ 3 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے جہاں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔
لندن پہنچنے پر پہلے صدر میکرون طیارے سے اترے اور جب خاتون اول باہر آئیں تو سیڑھیوں پر فرانسیسی صدر نے اہلیہ کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تاہم خاتون اول نے ہاتھ پکڑنے سے گریز کیا۔اس واقعے کے بعد جوڑے کے درمیان خلش کی خبروں کو ایک بار پھر تقویت مل گئی ہے۔
چند ہی گھنٹوں بعد صدر میکرون اس وقت پھر سرخیوں کی زینت بنے جب بادشاہ چارلس سے ملاقات کے بعد صدر میکرون کا قافلہ ونزر کاسل سے روانہ ہوا تو ایک گاڑی کا دروازہ اور پچھلا حصہ کھلا رہ گیا اور ڈرائیور نے گاڑی دوڑا دی اور گاڑی سے دو بیگ نیچے جاگرے۔
گاڑی کے پیچھے موجود اہلکار بھاگ کر گاڑی رکوانے کی کوشش کرتا رہا ، بھیڑچال میں دوسری گاڑی کے ڈرائیور نے بھی ریس پر پاؤں رکھ دیا اور یہ نہیں دیکھا کہ اس کی گاڑی کا دروازہ بھی بند نہیں تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں