افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش،30خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اور 2 جولائی کی درمیانی رات بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی نقل و حرکت کا پتہ چلا جس کے بعد فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔

 سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاک افغان بارڈر کے ذریعے فتنہ الخوارج کے دہشتگروں کی دراندازی کی کوشش کو  ناکام بنایا۔

 سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج  مارے گئے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنےکے مؤثر اقدامات کرے، سکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے